تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:49

کراچی:قتل کی وارداتوں میں مطلوب چارملزمان گرفتار

اے آر وائی - کراچی : سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کی متعدد وارداتوں میں مطلوب چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے سیاسی رہنماؤں کی ہٹ لسٹ بھی برآمد ہوئی ہے۔



ایس ایس پی، سی آئی ڈی چوہدری اسلم کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان کو سولجر بازار سے گرفتار کیا گیا۔ تفتیش میں چاروں ملزمان نے ایم کیو ایم کے سابقہ یوسی ناظم اور کالعدم سپاہ صحابہ کے امام سمیت نو افراد کو قتل کرنےکا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے دستی بموں سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔



انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا اگلا ہدف سیاسی جماعت کے رہنماؤں کو قتل کرنا تھا۔مزید تحقیقات کے لیے ملزمان کو سی آئی ڈی سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.