تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:49

راولپنڈی میں بزرگ خاتون کا قتل، ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش

اے آر وائی - راولپنڈی : راولپنڈی کے گنجان آباد علاقے صادق آباد میں سفاک ملزمان نے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو راولپنڈی کے اہلکار کی والدہ کےگلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا۔ قاتلوں نےاہلکار کی اہلیہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔



تھانہ صادق آباد پولیس کے مطابق ریسکیو اہلکار وقاص احمد کی والدہ کو قتل کرنے اور گھر میں بظاہر ڈکیتی کا رنگ دینے کے متعلق چھان بین شروع کردی گئی ہے ۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے ۔



مقامی افراد قتل کی اس واردات پر شکوک وشبہات کا اظہار کررہے ہیں۔ پولیس کے مطابق واردات میں ملوث قاتل کے بارے میں سراغ لگالیا گیا ہے جسے بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.