1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:50
لاہورمیں موسم گرد آلود، عوام کو ماسک استعمال کرنے کا مشورہ
اے آر وائی - لاہور: لاہورمیں موسم گرد آلود ہوگیا محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرد شام تک بیٹھ جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گرد سے بچنے کے لئے ماسک استعمال کریں جبکہ دمہ اور الرجی کے مریض گرد آلود موسم کی وجہ سے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شام کو لاہور میں تیز آندھی چلنے کا ماکان ہے جس سے فضا میں موجود گرد چھٹ جائے گی۔ مغربی ہواؤں کا سسٹم اگلے چوبیس گھنٹوں میں لاہور پہنچنے کا امکان ہے جس کے بعد لاہور اور فیصل آباد ریجن میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔