تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:50

لوڈشیڈنگ کے خلاف ایم ڈی کے ای ایس سی کو نوٹس جاری

اے آر وائی - کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں لوڈشیڈنگ اور کے ای ایس سی کی نجکاری کیخلاف درخواست پر ایم ڈی کے ای ایس سی کو نوٹس جاری کردیا ہے ۔ درخواست گذار نے مؤقف اختیار کیاہے کہ عدالت نے کے ای ایس سی کو حکم دیا تھا کہ وہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول اخبارات میں شائع کرائے ۔ لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔



درخواست میں عدالت سے کہا گیا ہےکہ وہ کے ای ایس سی کو حکم دے کہ درخواست کافیصلہ ہونے تک رات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے کے ای ایس سی کی نجکاری کا معاہدہ بھی عدالت میں پیش کیاجائے ۔ جس کے بعد عدالت نے ایم ڈی کے ای ایس سی کو نوٹس جاری کردیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.