تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:50

کے ای ایس سی انتظامیہ و یونین مسائل حل کریں،فیصل سبزواری

اے آر وائی - کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری نے کہاہےکہ کے ای ایس سی انتظامیہ اور یونین کو مذاکرات کےذریعے مسائل حل کرنے چاہیے جبکہ سی ای او کے ای ایس سی تابش گوہر کا کہنا ہےکہ مسئلہ مذاکرات سے حل کرناچاہتے ہیں۔



کراچی میں بجلی کے بحران کو حل کرنےکے سلسلے میں ایم کیوایم کے رہنماؤں نے کے ای ایس سی انتظامیہ سے مذاکرات کئے ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ کے ای ایس سی انتظامیہ اور سی بی اے یونین کے درمیان تنازع سے عام صارف متاثر ہورہا ہے۔ اس موقع پر سی ای او کے ای ایس سی تابش گوہر نے کہا کہ شہریوں کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنا چاہتےہیں لیکن کچھ عناصر کام میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.