1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:50
ملتان :پولیس کی کارروائی،4مشکوک افراد گرفتار
اے آر وائی - ملتان : ملتان میں پولیس نے کارروائی کرکے چارمشکوک افراد کوگرفتار کرلیا ہے۔ ملتان میں تھانہ بوہر گیٹ پولیس نے سیوریج لائن میں چھپے چار مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا،ذرائع کے مطابق تمام افراد کا تعلق افغانستان سے ہے۔مشکوک افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔