تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:51

کراچی: بغیرکلورین ملے پانی کی فراہمی ، بیماریوں میں اضافہ

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں شہریوں کوبغیرکلورین ملے پانی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے واٹر بورڈ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث بچے اوربڑے پیٹ کی بیماریوں میں متبلاہورہے ہیں۔



ذرائع کے مطابق حب پمپنگ اسٹیشن پر کلورین کا کوٹہ ختم ہونے کی وجہ سے شہر کے علاقوں بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، سائٹ، گڈاپ، نارتھ ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں کلورین کےبغیر گیارہ کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جارہا ہے۔



واٹر بورڈ کے چیف انجینئر ظہیر عباس نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ حب پمپنگ اسٹیشن پر کلورین کا کوٹہ ختم ہوچکا ہے مزید اسٹاک کیلئے مذکورہ کمپنیوں کو آرڈر دیدیا گیا ہے جو آئندہ دو تین روز میں کراچی پہنچ جائیگا۔



ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے کلورین آنے میں چند روز لگ سکتے ہیں جس کے بعد شہر کو کلورین ملے پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی واضح رہے کہ رواں سال کے اوائل میں بھی بغیر کلورین ملا پانی شہر کو سپلائی کیا گیا تھا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.