1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:51
پشاور دھماکہ: سی آئی ڈی سینٹر سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری
اے آر وائی - پشاور: پشاور میں گذشتہ روز سی آئی ڈی سینٹر پر خود کش حملے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے کو ہٹایا جارہا ہے۔ امدادی ٹیموں کا کہناہےکہ ملبے سے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے ۔ گذشتہ روز بارش ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیاں روک دی گئی تھیں ۔
سی آئی ڈی سینٹر پر خود کش حملے میں نوافراد شہید اور بیالیس زخمی ہوگئے تھے ۔ صوبائی حکومت نے واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وفاقی وزارت داخلہ کو بھیج دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق خود کش حملے میں ساڑھے تین سوکلوگرام بارود استعمال کیا گیا تھا ۔