تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:51

کوئٹہ اور پشاور میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری

اے آر وائی - کوئٹہ: پنجاب کے بعد بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور میں ڈھائی ہزار ڈاکٹرون نے اپنے استعفے پی ڈی اے کو جمع کرا دیئے ہیں۔



کویٹہ کے سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس سمیت صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے ہڑتال کا سلسلہ تقریبا ڈیڑھ ماہ سے جاری ہے ۔ اس دوران او پی ڈیز اور جنرل تھیٹرز میں کام مکمل بند ہے۔ او پی ڈیز بند ہونے کے باعث صوبے کے دور دراز علاقوں سے انے والے مریضوں کو کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔



ادھر پشاور کے تینوں بڑے تدریسی اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی مطالبات کے حق میں ہڑتال کا آج بارہواں دن ہے۔ اس دوران او پی ڈیز اور جنرل تھیٹرز میں کام مکمل بند ہے۔ تاہم ڈاکٹروں کا دعوی ہے کہ اسپتالوں کی ایمرجنسی کو بند نہیں کیا گیا ہے۔ پشاور میں ڈاکٹروں نے مطالبات کے حق میں صدر روڈ پر دھرنا بھی دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.