1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52
پنجاب :بجلی کی بچت کے لیے جامع پالیسی کی منظوری
اے آر وائی - لاہور : وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے بجلی کی بچت کے لیے جامع پالیسی کی منظوری دیدی ہے جس کے مطابق سرکاری دفاتر میں ائیر کنڈیشنز صبح گیارہ بجے چلائے جائیں گے جن کا ٹمپریچرچھبیس سینٹی گریڈ ہوگا۔
فیصلے کے مطابق سرکاری دفاتر میں صرف پچاس فیصد لائٹس جلائی جائیں گی افسران کی عدم موجودگی میں بجلی سے چلنے والے آلات استعمال نہیں ہونگے ،پالیسی کے مطابق صوبے بھر کی گلیوں اور سڑکوں پر نصب تین میں سے دو لائٹس بند رہیں گی ،جبکہ جی او آرز میں بھی لائٹوں کے استعمال پر پابندی ہوگی جبکہ بجلی سے چلنے والے سائن بورڈز کو بجلی فراہم نہیں کی جائے گی شادیوں اور دیگر تقریبات ہوٹلوں اور نہروں کے کنارے نصب غیر ضروری لائٹس بھی بند رکھی جائیں گی۔