1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52
سکھر:انٹر کے امتحات میں نقل عروج پر
اے آر وائی - سکھر : سکھر میں انٹر کے امتحانی امتحانی مراکز سے بورڈ کی ٹیمیں غائب ہیں جس کے باعث نقل عروج پرپہنچ گئی۔
سکھر ریجن میں جاری فرسٹ ایئر اور انٹر کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کی لئے بنائی گئی بورڈ کی ٹیموں کا کوئی فائدہ نہیں رہا۔ سکھر کے کسی بھی امتحانی مراکز میں بورڈ کی کوئی ٹیم نظر نہیں آئی جس کے باعث امتحان دینے والے طلبہ اور طالبات کھلے عام نقل میں مصروف رہے۔
واضح رہے کہ امتحانات کے پہلے روز سے کھلے عام نقل کی خبریں نشر کئیے جانے کے باوجود کسی اعلیٰ افسر نے اب تک نوٹس نہیں لیا۔