1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52
چمن: گیسٹرو کی وبا سے ایک خاتون اور دو بچے جاں بحق
اے آر وائی - چمن : چمن کے مضافاتی علاقوں لنڈی کاریز اور پرانا چمن میں اچانک پھیلنے والی گیسٹرو کی وبا سے ایک خاتون اور دو بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر فرید بلوچ نے اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گیسٹرو کی وبا سے 150افراد متاثر ہوئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں کیمپ منعقد کئے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقے میں ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکل اسٹاف کی ایک بڑی تعداد مرض پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔ فرید بلوچ نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں کے تمام مریضوں کو طبی امداد اور ادویات فراہم کی جارہی ہے جبکہ زیادہ تشویشناک مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال منتقل کر رہے ہیں۔