تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52

لاہور :پانچ پولیس اہلکاروں کی ضمانتیں خارج ،ملزمان فرار

اے آر وائی - لاہور : لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے کروڑوں کی چرس کی خرد برد کےالزام میں ملوث پانچ پولیس اہلکاروں کی ضمانتیں خارج کر دیں ۔ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے۔



ایس آئی گلزار اور اے ایس آئی اقبال سمیت پانچ پولیس اہلکاروں پر ضلع کچہری کے مال خانے سے کروڑوں کی چرس خرد بر د کرنے کے الزام میں اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مقدمہ قائم کیا گیا جس پر ملزمان نے اینٹی کرپشن عدالت میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کر دی تاہم عدالت نے پانچوں پولیس اہلکاروں کی ضمانتیں خارج کر دیں جس پر ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.