1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52
چکوال: ٹریفک حادثہ میں تین افرادجاں بحق، دس زخمی
اے آر وائی - چکوال: راولپنڈی روڈ پر تیز رفتار مسافر ویگن ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی جس کےنتیجےمیں تین افراد جاں بحق جبکہ دس شدید زخمی ہو گئے ۔
ویگن کوہ نور ملز کے قریب راولپنڈی سے چکوال جارہی تھی جب ڈھوک کرم شاہ کے قریب پہنچی تو اس کا ٹائر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک مرد اور خاتوں نے موقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال پہنچایا گیا۔