تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52

کے ای ایس سی ملازمین کا مراعات نہ ملنے پر احتجاج جاری

اے آر وائی - کراچی: کے ای ایس سی کے مراعات سے محروم ساڑھے چار ہزار سے زائد ملازمین کا احتجاج جاری ہے۔ آج ان ملازمین نے اسٹیٹ لائف بلڈنگ کا گھیراؤ کرتے ہوئے کے ای ایس سی کے افسران اور انتظامی عملے کو ہیڈ آفس جانے سے روک دیا ۔



ملازمین کا مطالبہ ہے کہ دوبارہ بحالی کے بعد کے ای ایس سی نے مراعات فراہم نہیں کی ۔ جبکہ سی ای او تابش گوہر کا موقف ہے کہ ملازمین کو تنخواہیں فراہم کی جارہی ہیں۔ مراعات کے حوالے سے مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے اور دوسرے مرحلے میں شہریوں کی جانب سے درج شکایات اور فالٹس درست کئے جائیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.