تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:53

بلوچستان بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

اے آر وائی - کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔ تنخواہوں میں اضافے اور تحفظ کی فراہمی کے مطالبات کے حق میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال اور سول ہسپتال میں او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز ڈیڑھ ماہ قبل بند کردیئے گئے تھے جبکہ اب صوبہ بھر کے ڈاکٹرز نے بھی ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات کے حق میں ضلعی ہیڈکوارٹرزہسپتال بھی بند کردیئے ہیں۔



صوبائی دارلحکومت میں سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند ہونے کی وجہ سے مریض سخت پریشانی کا شکار ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.