1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:53
بس حادثہ ، دریائے نیلم سے 25 لاشیں نکال لی گئیں
اے آر وائی - مظفرآباد : دریائے نیلم سے مسافر بس کے حادثے کے نتیجے میں ڈوب جانے والے 25 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ابھی بھی 35 سے زائد افراد لاپتہ ہیں جنہیں نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق کیل سے بتایا جارہا ہے اور یہ سب لوگ مظفرآباد سے کیل جا رہے تھے ۔
4:44 PM 5/27/2011
مظفر آباد : بس دریائے نیلم میں جا گری ، 60 مسافر ڈوب گئے
مظفر آباد : مظفر آباد سے کیل جانے والی مسافر بس دریائے نیلم میں جا گری جس کے باعث بس میں سوارساٹھ سے زائد افراد دریا میں ڈوب گئے ۔
نمائندہ اے آ روائی نیوز کے مطابق حادثہ ضلع ہٹ مقام کے قریب اس وقت پیش آیا جب مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی اور دریائے نیلم میں جا گری ، واقعہ کے بعد مقامی افراد کی ایک بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ اور ڈوب جانے والے مسافروں کی تلاش شروع کر دی ۔
واضح رہے کہ مظفر آباد سے کیل جانے والی سڑک انتہائی دشوار گزار ہے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث اس کی حالت انتہائی خستہ ہونے کے باوجود بس مالکان گنجائش سے زائد مسافروں کو بس میں میں سوار کر لیتے ہیں ۔