تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:53

حیدرآباد :عدالت کی بالائی منزل سے گر کر قیدی جاں بحق

اے آر وائی - حیدرآباد : حیدرآباد کی مقامی عدالت کی بالائی منزل سے قیدی پراسرار طور پر گرکر جاں بحق ہوگیا حیدرآباد کی مقامی عدالت میں سخی پیر تھانے کی پولیس عمران قریشی نامی قیدی کو ریمانڈ پر لائی تھی۔



پولیس کے مطابق جب عمران کو عدالت میں پیشی کے لیئے لایا جا رہا تھا تو اس نے ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار سے ہتھکڑی چھڑا کر بالائی منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا عمران کو فوری طور پر سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا پولیس نے گزشتہ روز عمران کو نشے کی حالت میں گرفتار کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.