1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:53
حیدرآباد :نہر سے ڈوبنے والی دو بچیوں کی لاشیں برآمد
اے آر وائی - حیدرآباد:حیدرآباد کےمضافاتی علاقے سیری کے نزدیک نہرسےڈوبنےوالی دو بچیوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں جنہیں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیاگیا ہے۔
سیری کے نزدیک نہر سے آٹھ اوردس سالہ دو بچیوں کی لاشیں برآمد ہونے پر علاقہ مکینوں نے متعلقہ تھانے کی پولیس اور ایدھی کے رضاکاروں کو اطلاع دی جنہوں نے دونوں بچیوں کی لاشوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا دونوں بچیوں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے۔