1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:53
کراچی: فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی: کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن اردو بازار کے علاقے میں فائرنگ سے اقبال مارکیٹ تھانے کا ایس آئی چالیس سالہ جاوید اقبال ہلاک ہوگیا ۔
گلستان جوہر میں فائرنگ سے اے وی سی سی کا اے ایس آئی ندیم ہلاک ہوا۔ جبکہ لانڈھی کے علاقے مانسہرہ کالونی اللہ داد گوٹھ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے پچیس سالہ شہزاد چل بسا۔ مچھر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تیس سالہ عمران اور پاک کالونی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حسن مگسی ہلاک ہوا ۔