تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:53

گجرات: فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق،تین زخمی

اے آر وائی - گجرات : گجرات میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گجرات کی سیشن کورٹ میں ایک نا معلوم شخص عقبی دیوار پھلانگ کر آیا اس نے پولیس کی حراست میں موجود تین قیدیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگیا۔



فائرنگ سے دو قیدی موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک قیدی اور ایک پولیس کانسٹیبل زبیر انصاری کو شدید زخمی حالت میں عزیز بھٹی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ جی ٹی روڈ کھاریاں میں پیش آیا جہان ایک سفید گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے مخالف سمت سے آنے والی گاڑی پر فائرنگ کردی ۔ جس سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں واقعات دس منٹ کے وقفے سے رونما ہوئے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.