1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:53
سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری
اے آر وائی - کوئٹہ: پنجاب کے بعد بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے. جبکہ بلوچستان کے سیکریٹری صحت کی جانب سے ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم کرنے لئے دی گئی ڈیڈ لائن کو چھ دن باقی رہ گئے ہیں۔
خیبر پختونخواہ میں ڈاکٹرز کی ہڑتال چودہویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی مشکلات کی وجہ سے او پی ڈی آج کھولی جارہی ہے۔
دوسری جانب ہڑتالی ڈاکٹرز اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں ۔ ان کاکہنا ہے کہ وہ او پی ڈی کسی قیمت پر نہیں کھلنے دیں گے، ادھر کویٹہ کے سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس سمیت صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے ہڑتال کا سلسلہ تقریبا ڈیڑھ ماہ سے جاری ہے۔ ہڑتال کے دوران ڈاکٹرز نے او پی ڈیز اور آپهریشن تھیٹرز میں کام بند کر دیا ہے جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔