تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:54

کراچی فائرنگ،3 افراد ہلاک،صدر کے چیف سیکورٹی افسر پر بم حملہ

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں صدر زرداری کے چیف سیکورٹی آفیسرکی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا، جبکہ شہر میں تشدد کے دیگر واقعات میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔



صدر زرداری کے چیف سیکورٹی آفیسر بلال شیخ پر کراچی میں فردوس کالونی کے علاقے میں گرنیڈ سے حملہ کیا گیا۔اورفائرنگ کی گئی ،تاہم اس واقعے میں بلال شیخ مکمل طور پر محفوظ رہے جبکہ انکے گارڈ کی جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ،پولیس نےجائے وقوعہ سے مشکوک گاڑی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔



ادھر شہر میں تشدد کے دیگر واقعات میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کورنگی ضیاء کالونی میں رکشہ ڈرائیور 23سالہ کامران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں فائرنگ سے تیس سالہ شمروز ہلاک ہوا۔ سچل کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا جبکہ لیاقت آباد میں پان کی دوکان پر فائرنگ سے دوکاندار زخمی ہوگیا۔ جامع کلاتھ میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.