1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:54
فیصل آباد:پولیس ڈکیتی کے ملزمان سے حصہ وصول کرکے خاموش
اے آر وائی - فیصل آباد : فیصل آباد پولیس بیرون ملک مقیم شہری کے گھر ڈکیتی کے ملزموں سے مبینہ طور پر حصہ وصول کر کے خاموش ہو گئی۔ متاثرہ شہری انصاف کے حصول کے لیے چار ماہ سے در در مارا پھر رہا ہے۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ علی ہاؤسنگ کالونی کے رہائشی طاہر ہاشمی کا کہنا ہے کہ وہ روزگار کے سلسلے میں جنوبی افریقہ میں مقیم ہے، جنوری میں واپس آیاتو اس کے قریبی عزیزوں نے اس کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو کمرے میں بند کر کے لاکھوں روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ لیے۔ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزم گرفتار نہیں کر رہی۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ پولیس ملزموں سے بھاری رشوت لے کر ان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی، حکام اسے انصاف دلائیں۔