تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:55

کوئٹہ:فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق، چار افراد زخمی

اے آر وائی - کوئٹہ : کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق اور خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس حکام کے مطابق اسپنی روڈ پر واقع چرچ پر ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد پولیس اہلکار اسحاق علی اورموسٰی واپس جارہے تھے کہ کلی مبارک چوک پر نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر سی آئی ڈی کا سب انسپکٹر محمد رمضان ،اور ایک خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں پہلے بی ایم سی اور بعد ازاں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.