1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:55
کراچی:کورنگی میں 15روز سے غائب، مکین سراپا احتجاج
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقہ کورنگی کی بجلی پندرہ روز سے غائب ہے علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں ۔ کورنگی کے علاقےشرف آباد کی بجلی گزشتہ پندرہ روز سے تکنیکی وجوہات کی بنا پر غائب ہے ۔
علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے علاقے کی مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیا اور ٹائر جلائے جس سے وقتی طور پر نیٹو کو سامان سپلائی کرنے والے ٹینکرز کی آمدو رفت معطل رہی ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی فالٹس کی درستگی نہیں کر رہی جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔