تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:55

ٹوبہ ٹیک سنگھ: گا ڑی الٹنے سے تین دوست جاں بحق

اے آر وائی - ٹوبہ ٹیک سنگھ : ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گوجر ہ روڈ پر موٹر سا ئیکل سوار کو بچا تے ہوئے گا ڑی الٹنے سے تین دوست جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔



ضلع وہا ڑی کے علاقہ لڈن کے رہائشی پانچ دوست عطا محمد، عرفان، محمد عباس، طالب حسین اور طارق مری سے سیر و تفریح کے بعد براستہ فیصل آباد واپس اپنے گھروں کو جارہے تھے حادثے میں عطاء محمد، عرفان اور محمد عباس دم توڑ گئے جبکہ ان کے دو ساتھیو ں طالب حسین اور طارق کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ تھانہ سٹی پو لیس نے ضروری قانو نی کارروائی کے بعد نعشیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.