1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:55
دہشت گردی کیلئے کراچی آنے والے تین شدت پسند گرفتار
اے آر وائی - کراچی: دہشت گردی کیلئے کراچی پہنچنے والے تین ملزمان کو سی آئی ڈی اور حساس اداروں نے گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق تینوں ملزمان دو روز قبل کراچی پہنچے تھے اور شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بر آمد ہوا ہے، تینوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے جنھیں گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔