1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:55
نوازشریف کسی اہل شخص کو پنجاب کا وزیراعلی بنائیں،راجہ ریاض
اے آر وائی - لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نےکہاہےکہ نوازشریف پنجاب کے وزیراعلی کےلئے کسی اہل شخص کو لیکر آئیں بجٹ میں مسلم لیگ نواز کو ووٹ نہیں دینگے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی جمہوریت کو مضبوط کرنےکی حامی ہے پنجاب حکومت کو نہیں گرائینگے ۔ پیپلزپارٹی نے کبھی وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کے استعفی کا مطالبہ نہیں کیا۔ پنجاب میں تمام اختیارات وزیراعلی کے پاس ہیں وزراء کے پاس اختیار نہیں ہے۔ پنجاب حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔