تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:55

کراچی: کالعدم تنظیم کے رکن کا چار جون تک جسمانی ریمانڈ

اے آر وائی - کراچی:(فیض اللہ خان) کراچی کی مقامی عدالت نے کالعدم تنظیم سپاہ محمد کے رکن منتظر مہدی کو اہلسنت و الجماعت کے ایک درجن سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو قتل کرنے کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔



پولیس نے عدالت کو بتایا کہ منتظر مہدی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے اس نے اپنے دیگر پانچ ساتھیوں کا بھی انکشاف کیا ہے جو کہ اس کے ساتھ قتل کی وارداتوں میں شریک رہے ہیں ۔ عدالت نے منتظر مہدی کو چار جون تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔



جبکہ تفتیشی ذرائع کا کہناہے کہ منتظر مہدی سے سعودی قونصلیٹ پر ہونے والے حملے اور سعودی سفارتی اہلکار کی ہلاکت کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.