1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:55
لاہور:ہائی کورٹ نےاحتساب عدالت کے جج کو کام سے روک دیا
اے آر وائی - لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے احتساب عدالت نمبرتین کے جج علی حسن رضوی کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔
احتساب عدالت کے جج علی حسن رضوی کے خلاف الیاس نامی شہری کی جانب سےدائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ علی حسن رضوی بطور سیشن جج ریٹائرڈ ہوئے۔ ریٹائرمنٹ کے دوسرے دن ہی انہیں احتساب عدالت کا جج بنا دیا گیا یہ عمل جوڈیشل پالیسی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
عدالت نے درخواست گذار کے وکلاء کےدلائل سننے کے بعد احتساب عدالت کے جج علی حسن رضوی کو کام کرنے سے روک دیا اور وفاقی حکومت سے15روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔