تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:56

سندھ ہائی کورٹ: مشیروں کی تعیناتی کی درخواست نمٹادی گئی

اے آر وائی - کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کے پانچ سے زائد مشیروں کے تقرر کے خلاف دائر درخواست ایڈوکیٹ جنرل کے بیان کے بعد نمٹادی ۔ درخواست گذار کے وکیل ضمیر گھمروکا موقف تھا کہ قانو ن کے مطابق وزیراعلیٰ پانچ سے زائد مشیروں کو تعینات نہیں کرسکتے اور نہ ہی ان کوکسی محکمہ کا قلم دان دے سکتے ہیں ۔



ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ پانچ سے زائد مشیروں کو فارغ کردیا گیا ہے اور اب پانچ سے زائد مشیروں کو نہیں رکھا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.