1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:56
کراچی:امریکی قونصل خانےکےقریب گرفتارعراقی سےتفتیش شروع
اے آر وائی - کراچی : جیکسن پولیس نے امریکن قونصل خانے کے قریب سے گرفتار عراقی باشندے سے تفتیش شروع کردی،ملزم کے قبضے سے کوئی غیر قانونی شے برآمد نہیں ہوسکی ۔
جیکسن پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئیے گئے سعید مہندی کو مشتبہ حالت میں امریکن قونصل خانے کے قریب سے گرفتار کیاگیا۔ مترجم کو سعید نے بتایا کہ ایک ماہ قبل پاکستا ن آیا تھا،اور روزگار کی تلاش میں آگے جاناچاہتا تھا،پولیس کاکہناتھاکہ عراقی باشندے نے بتایاکہ عراق جنگ میں والدین ،بیوی اور بچوں کی ہلاکت کے بعد تنہا رہ گیاہے۔