1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:56
ملتان:گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ، عوام بے حال
اے آر وائی - ملتان : ملتان میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ، مارکیٹیں اور سڑکیں ویران ہونے لگیں اور عوام بےحال ہوگئے۔ ملتان اور دیگر ملحقہ علاقوں میں گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ سے کاروباری زندگی متاثر ہو رہا ہےجس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ بجلی کی عدم فراہمی کے گرمی کے ہاتھوں مجبور بچےدن بھر آبادیوں کے ساتھ بہتے نالوں میں نہانے پر مجبور ہیں۔