1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:56
سکھر:7 سالہ بچی ونی ،15سالہ لڑکے کے ساتھ نکاح کر دیا گیا
اے آر وائی - سکھر : سکھرمیں سات سالہ بچی کوونی قرار دے کر زبر دستی پندرہ سالہ لڑکے کے ساتھ نکاح کرادیا گیا پرانا سکھر کے علاقے کچا بندر کے رہائشی نسیم میرانی نے ایک سال قبل گھر سے فرار ہوکر راشد علی میرانی کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی کے والد بنگل میرانی نے اپنی بیٹی کے بدلے میں راشد سے اس کی چچا زاد بہن سات سالہ نسیماں میرانی کا رشتہ مانگا۔
انکار کےباوجود بنگل میرانی نےعلی نواز میرانی کی بیٹی نسیماں کا گذشتہ شب زبر دستی پندرہ سالہ لڑکے کے ساتھ نکاح کرادیا۔ نکاح کے بعد لڑکی کو زبر دستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی مگر ورثا کے شور کرنے پر اہل محلہ نے بچی کو بچا لیا دوسری جانب خوف زدہ بچی کے والدین نے کہناتھا کہ ملزمان بہت با اثر ہیں۔