1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:56
گجرات:نیٹوکاآئل ٹینکراغوا ،ڈرائیورسے3 لاکھ روپے چھین لیے
اے آر وائی - گجرات : کراچی سے افغانستان جانے والا آئل ٹینکر عملہ سمیت اغوا کرکےگجرات پہنچا دیا گیاجبکہ ملزمان ڈرائیور سے تین لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔
آئل ٹینکر کو فتح جنگ کے قریب سے پانچ مسلح ڈاکو چھین کر گجرات لے آئے ٹریکرکی مدد سے لاپتہ ہونے والےآئل ٹینکر کی گجرات میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی کارروائی سے قبل ہی ڈاکو ڈرائیور سے تین لاکھ روپے چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
آئل ٹینکر کے ڈرائیور سید عدنان شاہ کے مطابق وہ فتح جنگ کے قریب ہی تھے کہ ایک گاڑی میں سوار پانچ ڈاکوؤں نے زبردستی آئل ٹینکر چھین لیا اور اسے گجرات پہنچا دیا۔ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ ڈاکو خود کو طالبان کہتے تھے اور اسے راستےمیں چھوڑکر فرار ہو گئے۔