1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:56
جڑانوالہ:تلخ کلامی پرطالبعلموں کی فائرنگ،دوہلاک،دوزخمی
اے آر وائی - جڑانوالہ : جڑا نوالہ میں اسکول کے دوستوں میں مذاق پر تلخ کلامی۔ طالب علموں نے فائرنگ کر کے دو کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا۔
تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے گورنمنٹ ہائر اسکول میں طالب علموں کے درمیان مذاق پر جھگڑا ہو گیا جس پر چند دوست صلح کروا کر واپس جانے لگے تو مخالف فریق نے ان پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجہ میں دو ہلاک اور دو زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال فیصل آباد میں داخل کر ا دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔