1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:56
کراچی: بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف شہریوں کا احتجاج
اے آر وائی - کراچی: کورنگی صنعتی علاقے میں بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔ پولیس نے مظآہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔ کورنگی صنعتی علاقے میں احتجاج کی وجہ سے ارد گرد کا ٹریفک معطل ہو گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں کی طرح کوررنگی صنعتی علاقے میں بھی بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔