9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:52
لاہور انٹربورڈ کا سابق آئی ٹی کنسلٹنٹ گرفتار
اے آر وائی - محکمہ اینٹی کرپشن نے لاہور انٹرمیڈیٹ بورڈ کے سابق آئی ٹی کنسلٹنٹ ڈاکٹر ماجد نعیم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ڈاکٹر ماجد نعیم پر نتائج میں غلطیاں اور بورڈ میں لاکھوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کے الزامات ہیں۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ڈاکٹر ماجد نے ا?ئی ٹی کاسامان اپنی فرم سے خریدا۔ انہیں جسمانی ریمانڈ کیلئے آج جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ترجمان ہائرایجوکیشن کے مطابق لاہور بورڈ کے چیئرمین،کنٹرولر اور کمپیوٹر سیکشن کے افسر اور اہلکاروں کے خلاف بھی انضباطی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔