تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:52

اے آروائی کی خبر پر نوٹس ،حبس بیجا میں قیدافراد رہا

اے آر وائی - سکھر پولیس نے اے آر وائی نیوز پر خبرنشر ہونے کے بعد پنوعاقل کے حبس بے جا میں رکھے جانے والے سترہ افراد میں سے پندرہ افراد کو رہا کر دیا۔



اے آر وائی نیوز کی جانب سے حبس بیجا میں رکھے پنوعاقل کے رہائشیوں کی خبر نشر ہونے پر پولیس کے اعلیٰ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او فوری تمام گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم دیا۔جس پر ایس ایچ او نے نو خواتین ،چھ بچے اور دو مردوں میں سے پندرہ افراد کو رہا کردیا۔جبکہ پندرہ سالہ لڑکی آمنہ اورایک نوجوان شہزور تاحال رہا نہیں کیے گئے ہیں ْ۔ایس ایچ او نے دونوں کی گرفتاری سے لاعلمی کااظہار کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.