تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:16

لاہور: ایڈووکیٹ نصراللہ قتل، وکلا آج ہڑتال کریں گے

اے آر وائی - لاہور کے وکلا سینئر وکیل نصراللہ وڑائچ کے قتل کے خلاف آج ہڑتال کریں گے۔ پولیس کے مطابق گلشن راوی کے علاقے میں چند افراد نے نصراللہ وڑائچ ایڈووکیٹ کو گھر سے باہر بلایا، جیسے وہ باہر آئے ان پر فائرنگ کردی گئی۔ نصراللہ ایڈووکیٹ کو اسپتال لے جایا جا رہا تھا مگر وہ راستے میں دم توڑ گئے۔



قتل کے خلاف وکلا برادری نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ اور وکلا کے قتل کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ وکلا نے اعلان کیا کہ آج نصراللہ وڑائچ کے قتل کے خلاف عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیاجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.