10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:58
کراچی: رزاق آباد میں گاڑی کو حادثہ، 2افراد ہلاک،2زخمی
اے آر وائی - کراچی کے علاقے رزاق آباد نیشل ہائی وے پر تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر چڑھ گئی ۔ جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
رات گئے ہونے والے حادثے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔ حادثے میں زخمی ہو نے والے تیس سالہ عابد اور بتیس سالہ جنید کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔چار افراد نے سیر و تفریح کےلیے گاڑی کرایے پر لی تھی اور تیز رفتاری کے باعث گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکراگئی جس سے دو افراد ہلاک ہوئے۔