تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:53

پیر پگارا کے انتقال پر سندھ میں کال عام تعطیل

اے آر وائی - سندھ حکومت میں حرو کے روحانی اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا کے انتقال پر کل صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔



وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان وقارمہدی کے مطابق جمعرات کے روز پیر صاحب پگارا کی تدفین کو کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت سندھ نے عام تعطیل کا اعلان کیا۔حکومت سندھ کے ماتحت تمام ادارے اور اسکول جمعرات کے روز بند رہیں گے۔



واضح رہے کہ سندھ حکومت پیر صاحب پگارا کےانتقال پر صوبے میں پہلے ہی تین روزہ سرکاری طور پر سوگ کا اعلان کرچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.