تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:8

کراچی: پرتشدد واقعات میں ایک خاتون سمیت چار افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایک خاتون سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔ آئی سی آئی پل کے قریب ایک نامعلوم شخص کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا گیا ۔ ملیر کے قریب صدیق گوٹھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہارون کو قتل کردیا مقتول رکشہ چلاتا تھا ہلاکت کے خلاف مقتول کے ورثہ نے لاش کے ہمراہ ملیر کالابورڈ پر احتجاج کیا جس سے روڈ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ۔



شاہ لطیف ٹاؤن میں مرید علی نامی شخص کو نامعلوم ملزمان گولیاں مارکر فرار ہوگئے جبکہ اورنگی ٹاؤن میں کٹی پہاڑی کے قریب ایک نوجوان خاتون زہرہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئیں ۔ پولیس کے مطابق مقتولہ گھر کے دروازے پر کھڑی تھی کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج چل بسی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.