12 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:17
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اے آر وائی - کراچی کی ساحلی پٹی، ریڑھی گوٹھ، ابراہیم حیدری، قیوم آباد، ملیر، کورنگی، لانڈھی، ڈیفینس و دیگر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔ محمکمہ موسمیات نے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت کے بارئے میں آگاہ نہیں کیا ہے۔