تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:54

کراچی: مختلف واقعات کے دوران 5 افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعا ت میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نارتھ کراچی یوپی موڑ کے قریب مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔



بھینس کالونی اور الفلاح کے علاقے میں فائرنگ سے دو افراد کو قتل کردیاگیا۔ آگرہ تاج کالونی کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ دو روز قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والا چنیوٹ اسپتال کا سیکورٹی انچارج علی اصغر ڈوگر دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.