13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:40
جامعہ کراچی: طلبا کی مداخلت، بی کام کا پرچہ تعطل کے بعد شروع
اے آر وائی - جامعہ کراچی میں آج ہونے والابی کام کا پرچہ بعض طلبہ کی مداخلت کے باعث کچھ دیر کیلئے معطل کرنا پڑا۔طلبہ کے ایک گروپ نے کاپیاں پھاڑدیں اور ہنگامہ آرائی کی گئی۔ جمعہ کی صبح جب پر چہ شروع ہواتو نامعلوم افراد کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں امتحانات دینے والے طلباکی کاپیاں پھاڑ دی گئیں اور اساتذہ و طلباکو ہراساں بھی کیا گیا جس کی وجہ سے امتحانی عمل کچھ دیر کیلئے تعطل پیدا ہوگیا۔
جامعہ کراچی کے ترجمان قمر رضوی کا کہنا ہے کہ طلبہ کا ایک گروپ میرٹ سے ہٹ کر داخلے کا خواہشمند ہے اور داخلہ نہ ملنے پر ان طلبہ کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی تاہم جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کچھ دیر کے تعطل کے بعد امتحانی عمل دوبارہ بحال کرادیا۔