13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 20:9
وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے ، رانا ثناءاللہ
اے آر وائی - وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن دیگر پارلیمانی پارٹیوں سے مل کر وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے گی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ فوج اور عدلیہ آئین کے تحت اپنے اختیارات استعمال کررہی ہیں، موجودہ حکومت کو اپنی کرپشن سے خطرہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ صدر و وزیراعظم کے حق میں قرارداد کی حمایت کا مطلب عدالتی فیصلے کی نفی ہو گا۔ پیپلز پارٹی کی اتحادی جماعتیں کسی بھی مہم جوئی کا حصہ نہ بنیں۔ مسائل کا حل نئے انتخابات سے ہی ممکن ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اسٹبلشمنٹ کے مہرے ہیں انہیں جلد پارٹی میں فارورڈ بلاک بنانا پڑے گا۔