13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 20:38
کراچی اور لاہور میں دو روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد
اے آر وائی - کراچی اور لاہور میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر دو روزکے لئے موٹرسائکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ۔
محکمہ داخلہ سندھ نے چودہ جنوری کی شام پانچ بجے سے پندرہ جنوری کی رات بارہ بجے تک کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی کا حکم جاری کردیا ۔ لاہور میں بھی چودہ اور پندرہ جنوری کو شہری علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔ لاہور کے ڈی آئی جی آپریشن غلام محمود ڈوگر کے مطابق پندرہ جنوری کو لاہور شہر کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے اور رینجرز بھی طلب کرلی گئی ہے۔