14 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:18
فیصل آباد: تیز رفتار بس کی ٹکرسے طالب علم جاں بحق،بس نذر آتش
اے آر وائی - فیصل آبادمیں سمندری روڈ پر تیز رفتار بس نے سیکنڈ ایئر کے طالب علم کو کچل دیا۔ جاں بحق طالب علم کے لواحقین اور طلبا نے بس ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بس کو آگ لگادی۔
پولیس نے موقع پرپہنچ کربس ڈرائیور کو عوام سے چھڑایا اور اسے حراست میں لے لیا۔ طلبا کے مطابق ہفتہ کی صبح سمندری سے فیصل آباد جانے والی بس کو دسُوہہ کے قریب اسٹاپ پر انہوں نے روکا ۔ ڈرائیور نے رفتار کم کرنے کے بعد اچانک بس تیزی سے دوڑا دی جس سے سڑک کے کنارے کھڑا ٹیکنیکل کالج سمن آباد کا سیکنڈ ایئر کا طالب علم ہارون بس کے نیچے آ گیا لیکن ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی۔
اہل علاقہ اور طلباء نے پہلے دسوہہ پل اور بعد میں ڈی ٹائپ کالونی چوک پر احتجاج کیا ایس پی اقبال ٹاؤن شاکر حسین نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو پر امن طورپر منتشر کردیا۔